وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 10 اکتوبر 2014 21:48

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں جلسے کے بعد بھگدڑ مچنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں جلسے کے بعد پیش آنے والے سانحے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو بھگدڑ کے باعث زخمی اور متاثر ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی جلسے کے بعد بھگدڑ مچنے سے 7 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔