کراچی،لیاری میں آوان بموں کے حملے، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 18 زخمی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:22

کراچی،لیاری میں آوان بموں کے حملے، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 18 زخمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) لیاری میں دہشت گردوں نے آوان بموں سے حملہ کردیا، ایک شخص جاں بحق اور خاتون و بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے بیکری پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب ایک بیکری پر موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے متعدد آوان بم فائر کئے، حملے میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اور لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت بیکری اور اطراف میں شہریوں کی کافی تعداد موجود تھی کہ دہشت گردوں نے 5 سے زائد آوان بم فائر کئے، ملزمان نے اپنے چہرے کپڑا باندھ کر چھپا رکھے تھے، جو باآسانی فرار ہوگئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :