وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ملتان کی رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:34

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ملتان کی رپورٹ طلب کر لی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگڈر نے سانحے کو جنم دے دیا ۔ دم گھٹنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے ، سینتیس افراد کو حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر شرکاء نے ابن قاسم سٹیڈیم کے حسین آگاہی گیٹ سے نکلنے کی کوشش کی ، رش زیادہ ہونے کے باعث لوگ پھنس گئے ، بھیڑ میں پھنسے لوگ مدد کیلئے بھی پکارتے رہے ۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی تاہم متعدد افراد دم گھنٹے سے موت کے منہ میں چلے گئے ، بھگڈر کے باعث کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے ، جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہوش میں لانے کی کوشش کی ۔ حالت غیر ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سینتیس افراد زیر علاج ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملتان انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :