اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نویدمیرا سے ملنے کے لئے ملتان پہنچ گئے

میرا اور ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید نے ملتان میں ہونیوالی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:35

اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نویدمیرا سے ملنے کے لئے ملتان پہنچ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید میرا سے ملنے کے لئے ملتان پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز دونوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا ۔ اداکارہ میرا ان دنوں ملتان کے ڈان تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” بڑا مزہ آئے گا “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید گزشتہ روز میرا سے ملنے کے لئے ملتان پہنچ گئے جہاں میرا نے ڈرامہ ختم کرنے کے مقامی ہوٹل میں کیپٹن نوید کے ہمراہ کھانا بھی کھایا ۔ اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید نے ملتان میں ہونیوالی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ملتان کے ریمدا ہوٹل کے کمرہ نمبر 422میں قیام پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :