ون ڈے مقابلے ،پاکستان نے رواں سال یکم جنوری سے اب تک10میچز میں سے چار جیتے ،چھ میں ناکامی کا سامنا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 13:12

ون ڈے مقابلے ،پاکستان نے رواں سال یکم جنوری سے اب تک10میچز میں سے چار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سال2014کے دوران پاکستان یکم جنوری سے اب تک5ٹیموں کے خلاف 10میچ کھیلے،4میچ جیتے اور6میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کاتناسب40فیصدجبکہ ہارنے کاتناسب60فیصدہے۔قومی کرکٹ ٹیم افعانستان،بنگلہ دیش اوربھارت سے ایک ایک میچ جیت سکی جبکہ آسٹریلیاسے2اورسری لنکاسے 4میچوں میں پاکستان کوشکست کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افعانستان کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاافعانستان کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔آسٹریلیاکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی جیت کاتناسب صفرفیصدرہا۔بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتابنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے ایک میچ جیتااور4میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب 20فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :