نئی دہلی فیشن شو، ثانیہ مرزا کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دئیے

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 17:52

نئی دہلی فیشن شو، ثانیہ مرزا کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دئیے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) نئی دہلی میں فیشن شو کے دوران ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کی ریمپ پر واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ ولز لائف سٹائل فیشن شوکے تیسرے روز سپورٹس سٹار ثانیہ مرزا ریمپ پر آئیں ۔

(جاری ہے)

سفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنی میکسی نے ثانیہ کی خوبصورتی بڑھا دی ۔ فیشن ڈیزائنر ریتو پانڈے کے تیار کردہ ملبوسات کو حاضرین کی خوب داد ملی ۔ بھارتی فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام پانچ روزہ شومیں نامور ڈیزائنر اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :