وزیر اعلی پنجاب کوسیاسی بنیادوں پرتشکیل دی گئیں ٹاسک فورسز ختم کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 18:42

وزیر اعلی پنجاب کوسیاسی بنیادوں پرتشکیل دی گئیں ٹاسک فورسز ختم کرنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء ) وزیر اعلی پنجاب کوسیاسی بنیادوں پرتشکیل دی گئیں ٹاسک فورسز ختم کرنے کے لئے لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔قانون دان طارق عزیز کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت وزراء کی موجودگی میں کسی بھی قسم کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا کو ئی قانونی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی جانب سے سیاسی افراد کو نوازنے کے لئے بھاری مشاہروں پر نہ صرف ٹاسک فورسز تشکیل دی گئیں ہیں بلکہ اس مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز رکھ کر خزانے کو خالی کیا جائے رہا ہے جو عوام پر بہت بڑا بوجھ ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹاسک فورسز کو پندرہ یوم میں ختم نہ کیا گیا تو قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :