بلاول کا ملالہ کو فون، مل کر سندھ میں تعلیمی نظام بدلنے پر اتفاق

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 18:47

بلاول کا ملالہ کو فون، مل کر سندھ میں تعلیمی نظام بدلنے پر اتفاق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور نوبل امن ایوارڈ جیتنے والی ملالہ یوسفزئی نے مل کر صوبہ سندھ کے نظام تعلیم کو بدلنے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ملالہ یوسفزئی سے فون پر رابطہ کیا ہے جنہوں نے مجھے اور پوری پاکستانی قوم کو امید دلوائی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور پیغام میں بلاول کا کہنا تھا کہ کچھ بزدل لوگ ملالہ کا نام لینے سے ڈرتے ہیں مگر درحقیقت پورا پاکستان ہی ملالہ پر فخر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :