اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالرکے سامنے ڈٹارہا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:24

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالرکے سامنے ڈٹارہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپیہ ڈالرکے سامنے ڈٹارہا جبکہ یوروکے مقابلے روپے کی قدرمیں اضافہ اوربرطانوی پاؤنڈ کے سامنے روپے کی قدرکم ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید102.50روپے اورقیمت فروخت102.70 روپے کی سطح پرمستحکم رہی جبکہ یوروکی قدرمیں 25پیسے کی کمی واقع ہوگئی جس سے یوروکی قیمت خرید129روپے سے کم ہوکر128.75روپے اورقیمت فروخت129.25روپے سے کم ہوکر129روپے ہوگئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر25پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید164روپے سے بڑھ کر164.25روپے اورقیمت فروخت164.25روپے سے بڑھ کر164.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزروپے کی نسبت یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت 27.30روپے کی سطح پربرقرراررہی۔