Live Updates

دھرنے کی ناکامی پر جلسے شروع، لیکن تحریک انصاف کو فائدہ نہیں ہو رہا: مریم نواز

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:26

دھرنے کی ناکامی پر جلسے شروع، لیکن تحریک انصاف کو فائدہ نہیں ہو رہا: ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی محترمہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کی ناکامی کے بعد جلسے شروع کر دیئے گئے ،اس پارٹی کے پاس ضائع کرنے کے لئے بے پناہ پیسہ موجودہے اور یہ خودکو منوانے کے لئے زمین اورآسمان ایک کر رہے ہیں لیکن کچھ فائدہ نہیں ہو پا رہا کیونکہ یہ صاف کھیل کھیلنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان کو اپنے مرتے ہوئے کارکنوں کی بالکل بھی پرواہ نہیں تھی، میں نے کبھی اتنا غیر انسانی اور غیر شائستہ رویہ نہیں دیکھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات