بلاول ہاوٴس لاہور کی تصاویر بنانے والے چھ افراد کی گرفتاری اور رہائی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 21:28

بلاول ہاوٴس لاہور کی تصاویر بنانے والے چھ افراد کی گرفتاری اور رہائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) بلاول ہاوٴس لاہور کی تصاویر بنانے والے چھ افراد کی گرفتاری ا و ررہائی،تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوٴس لاہور میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت رہنماوٴں کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران بلاول ہاوٴس کی سیکورٹی پر مامور افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ لوگ بلاول ہاوٴس کی تصاویر لے رہے ہیں‘جس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو حراست میں لے لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے بتایا کہ وہ بحریہ ٹاوٴن آئے تھے اور گھومنے پھرنے کی غرض سے بلاول ہاوٴس کی شوقیہ تصاویربنا رہے تھے، پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :