کپتان مصباح الحق تیسرے ون ڈے سے دستبردار، وہاب ریاض بھی ان فٹ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 22:05

کپتان مصباح الحق تیسرے ون ڈے سے دستبردار، وہاب ریاض بھی ان فٹ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ کھیلنے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گےاور ان کی جگہ سعد نسیم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فاسٹ بالر وہاب ریاض بھی پٹھے میں کھنچاؤ کی وجہ سے ان فٹ ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسر ے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس سے قبل آل راونڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بالر جنید خان بھی ان فٹ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔یاد رہے آسٹریلیا پاکستان کو 0-2سے سیریز میں شکست دے چکا ہے اور کل ہونے والا میچ سیریز کا آخری میچ ہے۔

متعلقہ عنوان :