کسی بھی جلسے میں سب سے بڑی ذمہ داری جلسہ کر نے وا لی جما عت کی ہو تی ہے،خو رشید شاہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی جلسے میں سب سے بڑی ذمہ داری جلسہ کر نے وا لی جما عت کی ہو تی ہے جو لوگ ڈی چوک آسکتے ہیں ان کے لیے تو چار گیٹ تو ڑنا کو ئی مسئلہ ہی نہیں تھا گیٹ تو ڑ دیتے تو لو گوں کو راستہ تو مل جا تا سکھر ائیر پورٹ کے گیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان سا نحے کی وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ ہا ئی کو رٹ کے جج سے تحقیقات کرائیں ان کا کہنا تھا کہ ایک با دشاہ پہلے ہی ہمارے پاس تھا اور اب عمران خان بھی با دشاہ بن گئے ہیں ہم اپنے جلسوں میں سرکا ری مشینری کا استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی طرح خیبر پختو نخواہ سے لو گ لا تے ہیں پیپلزپا رٹی جب ضیاء، ایوب ، یحییٰ اور مشرف جیسے آمروں سے خو فزدہ نہیں ہو ئی تو کسی سیا سی جما عت کے پریشر میں کیوں آئے گی ہم نے بڑے بڑے طو فا نوں کا مقا بلہ کیا ہے اس لیے پیپلزپا رٹی کا موازنہ کسی سیا سی جما عت سے نہ کیا جا ئے سندھ میں جلسہ کرنا ہر کسی کا حق ہے با قی دیکھنا ہے کہ وہ وڈیروں کے خلاف ہیں تو وہ اپنے جلسوں میں وڈیروں کے بغیر آتے ہیں یا ان کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ہم سنتالیس سال سے سیا ست کر رہے ہیں ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور لڑ رہے ہیں ہما ری سیا ست کر سی کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کو ئٹہ میں بھی بات کی ہے اور یہان بھی کر رہا ہوں اور حکو مت سے بھی کہا ہے کہ حکو مت کی مدت اب چار سال ہو نی چاہیئے وہ اپنے ایک سال کو کم کر ے مگر انہوں نے کہا کہ ان کو پا نچ سال کا منیڈیٹ ملا ہے مگر اس کے با وجود ان سے کہا کہ وہ چار سال کی مدت پر راضی ہو جا ئیں با قی سیا سی جما عتوں کو بھی راضی کر لیں گے اور اب حکو مت کی مدت ہو نی بھی چار سال چاہیئے کیونکہ ہما رے سیاستدانوں میں اب صبر نہیں رہا ہے انہوں نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس پر یو این او کے مبصرین کو آنا چاہیئے اور بھارت کو بھی اس بات کا احساس ہو نا چاہئے کہ جنگ نہ اس کے حق میں بہتر ہے اور نہ ہما رے کیو نکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان خطے کے لیے خطرناک ہو گی ہما رے شاہینوں نے پہلے بھی جر ات مندی کے ساتھ ملک سرحدوں کی حفا ظت کی ہے اور کر رہے ہیں اور اس مرحلے پر ہمیشہ کی طرح عوام بھی ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :