حالات سازگار نہیں، پنجاب حکومت کی این اے 149 میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

پیر 13 اکتوبر 2014 11:35

حالات سازگار نہیں، پنجاب حکومت کی این اے 149 میں ضمنی انتخابات ملتوی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے این اے ایک سو انچاس ملتان کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سانحہ ملتان کے بعد ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو انچاس ملتان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سانحہ ملتان کے بعد ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔ چند روز کیلئے ضمنی انتخاب ملتوی کئے جائیں ، ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی درخواست کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی نہ کیے جائیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :