پریانکا چوپڑا فلم ”بجراوٴ مستانی“ میں رنویر سنگھ کی بیوی بنیں گی

پیر 13 اکتوبر 2014 11:39

پریانکا چوپڑا فلم ”بجراوٴ مستانی“ میں رنویر سنگھ کی بیوی بنیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ”بجراوٴ مستانی“ میں دیسی انداز میں دیکھائی دینگی۔ پریانکا چوپڑا جن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ” میری کوم“ سپرہٹ ثابت ہوئی ہے اب وہ اپنی نئی فلم میں دیسی انداز میں دکھائی دینگی۔فلم کی عکسبندی کاآغاز ہو چکا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔ اداکارہ پریانکا فلم میں ”کاشی بائی “ کا کردار نبھا رہی ہیں جو اداکار رنویر سنگھ یعنی ”بجراؤ “ کی بیوی ہوتی ہے۔ دپیکا فلم میں ”مستانی“ کا کردار ادا کرینگی۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔پریانکا نے اپنے حالیہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ وہ ”بجراوٴ مستانی“ میں شوٹنگ کے لیے بہت خوش اور پرجوش تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت نروس بھی تھی‘ بعض اوقات کوئی نیا کام کرتے وقت بہت دہشت سی طاری ہو جاتی ہے مگر میں نے اس نئے پراجیکٹ پر ایسا کچھ بھی محسوس نہیں کیا اس کے برعکس وہ بہت زیادہ پرجوش اور مکمل طور پر اعصابی تناوٴ کا شکار ضرور رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا نے اپنی نئی فلم ”بجراؤ مستانی “ میں اپنے کردار ”کاشی بائی “ کے حلیے میں ایک تازہ تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ مہاراشٹر کی سنہرے بارڈر والی روایتی ساڑھی میں نظر آ رہی ہیں جب کہ اداکارہ نے اس کے ساتھ ہی سبز رنگ کی روایتی کانچ کی چوڑیاں اور ساتھ ہی انگلیوں پر بڑی چمکتی انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے نئی فلم ”بجراؤ مستانی “ سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے لیلہ بھنسالی کی اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ مسحور کن رہا ہے‘ سنجے لیلہ بھنسالی ان کے پسندیدہ ہدایتکار ہیں‘ ان کے ساتھ کام کرکے انھوں نے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ وہ ایک پیشہ ور ہدایتکار ہیں انھیں سنجے کے ساتھ کام کر کے مزا آیا۔

متعلقہ عنوان :