Live Updates

عمران خان سےشادی پر میرا جی کا دلچسپ جواب

پیر 13 اکتوبر 2014 11:43

عمران خان سےشادی پر میرا جی کا دلچسپ جواب

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شہہ شرخیوں میں جگہ بنالی، منفرد انداز ہو یا منفرد باتیں میرا جب بولتی ہیں کمال بولتی ہیں۔ ملتان میں نجی کالج کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ملالہ کیلئے نوبل انعام پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے، ملالہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں ہونے والے سانحہ پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سانحہ قاسم باغ پر بہت زیادہ افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر فلم ڈائریکٹ کریں گیں، جب کہ اپنے اسپتال کے منصوبے سے متعلق میرا کا کہنا تھا کہ اسپتال کا قیام عظیم مقصد ہے،غریبوں کو فائدہ ہوگا، میرا کاجواب
میڈیا کی جانب سے عمران خان سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر میرا گریز کرتے ہوئے صرف یہ کہہ گئیں کہ بچوں کے سامنے اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیئں، تاہم شیخ صاحب پر حملے پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :