ترکی نے دولت اسلامیہ کے خلاف اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

پیر 13 اکتوبر 2014 12:20

ترکی نے دولت اسلامیہ کے خلاف اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی اتحادی فورسز کو اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سوزن رائس نے کہا کہ امریکہ اس نئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں ترکی ملک کے جنوب میں واقع انسرلک نامی اییر بیس کے استعمال کی اجازت دینے پر راضی ہو گیا۔

سوزن رائس نے کہا کہ ترکی حال ہی میں اپنے ہوائی اڈے اور اپنے خطے کو امریکہ کے استعمال کیلئے دینے پر راضی ہوا ہے تاکہ وہاں سے معتدل شامی حزب اختلاف کی عسکری قوت کو تربیت دی جا سکے اور وہاں سے عراق و شام میں سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نیا عہد ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :