ملالہ کیلئے نوبل انعام پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے،اداکارہ میرا

پیر 13 اکتوبر 2014 12:22

ملالہ کیلئے نوبل انعام پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے،اداکارہ میرا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ملتان میں نجی کالج کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ملالہ کیلئے نوبل انعام پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے، ملالہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں ہونے والے سانحہ پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سانحہ قاسم باغ پر بہت زیادہ افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر فلم ڈائریکٹ کریں گیں، جب کہ اپنے اسپتال کے منصوبے سے متعلق میرا کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا قیام عظیم مقصد ہے،غریبوں کو فائدہ ہوگا، میرا کاجواب-میڈیا کی جانب سے عمران خان سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر میرا گریز کرتے ہوئے صرف یہ کہہ گئیں کہ بچوں کے سامنے اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیئں، تاہم شیخ صاحب پر حملے پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا-