فشر فوک فورم سانگھڑ کی ریلی‘ مرد‘ خواتین‘ بچوں کی شرکت‘ خوراک کا بحران ختم کیا جائے ، سعید بلوچ

پیر 13 اکتوبر 2014 12:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) فشر فوک فورم سانگھڑ کی ریلی‘ مرد‘ خواتین‘ بچوں کی شرکت‘ خوراک کا بحران ختم کیا جائے‘ زمیندار کسانوں کے حقوق دیئے جائیں‘ مرکزی جنرل سیکریٹری سعید بلوچ‘ یعقوب بروہی‘ ماریہ سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں خوراک کا بحران اس عالمی دن کے موقع پر مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے خاص طور پر سندھ میں 70 فیصد خوراک کی کمی ہے جس کو پوری کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے‘ بااثر زمیندار کسانوں سے سخت مشقت کرانے کے بعد اس کو مزدوری نہیں دیتے جس کے سبب ان کے بنیادی حقوق غصب ہوتے ہیں‘ 16 اکتوبر کو کراچی میں بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت مرکزی چیئرمین محمد علی شاہ کریں گے جس میں سندھ بھر کے ماہی گیر اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :