مصباح نے ورلڈ کپ 2015ءسے قبل آفریدی کے حق میں کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دےدیا

پیر 13 اکتوبر 2014 13:05

مصباح نے ورلڈ کپ 2015ءسے قبل آفریدی کے حق میں کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دےدیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015ءسے قبل کپتانی سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ون اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے غیر ملکی اخبار کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا بلا رنز نہیں اگل رہا ہے ، آگے آنے والے ٹیسٹ میچز پر توجہ ہے،لیکن سکور کرنا ضروری ہے، اگروہ سکورنہیں کرسکے تو ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے،ورلڈ کپ سے پہلے اگر ان کی فارم واپس نہ آئی تو وہ آفریدی کے لیے کپتانی چھو ڑنے کا سوچ سکتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ ان کے لیے کپتانی سے زیادہ پاکستان اور ٹیم اہم ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بھی غیر ملکی میڈیا کو بیان دیا ہے کہ بورڈ نے کپتانی کا فیصلہ مصباح الحق پر چھوڑ دیا ہے۔