کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

پیر 13 اکتوبر 2014 13:29

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں جوہرچورنگی کے قریب واقع ایک نجی بینک کی برانچ میں4مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہواہے تاہم ڈاکوفرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :