آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

پیر 13 اکتوبر 2014 14:28

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کو کلین سویپ کرنیوالی آسٹریلو ی ٹیم پہلے نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ دوسرے ، بھارت تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے ون ڈے کپتان مصباح الحق بیٹنگ رینکنگ میں 13ہویں نمبر ہیں ۔ بولرز رینکنگ میں معطل پاکستانی سپنر سعید اجمل پہلے نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :