جھڈو، یوم حضرت عثمان غنی ‘ پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ،حبیب اللہ خان

پیر 13 اکتوبر 2014 16:11

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) یوم حضرت عثمان غنی ‘ پر عام تعطیل ہونی چاہیے ، جھڈو بزم اہلسنت کے رہنماء حبیب اللہ خان، بشیر ابوحمزہ و دیگر کی سربراہی میں کارکنان نے جھڈو پریس کلب پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی ‘ کی شخصیت اور قربانیاں لازوال ہیں ان کی خدمات اور ان کے مقام پر عالم اسلام کو بھی فخر ہے حضرت عثمان ‘ صرف خلیفہ سوئم ہی نہیں بلکہ داماد نبیﷺ بھی تھے ان کے یوم شہادت پر عام تعطیل نہ کرنا اور ان کا دن سرکاری سطح پر نہ منانا سمجھ سے بالا تر ہے ، حبیب اللہ خان پٹھان نے کہا کہ ہم صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حضرت عثمان ‘ کی یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :