عدلیہ مخالف پرو گرام :سپریم کورٹ کا نجی ٹی وی کے سی ای او، اینکر پر فرد جرم عائدکرنےکا فیصلہ

پیر 13 اکتوبر 2014 16:35

عدلیہ مخالف پرو گرام :سپریم کورٹ کا نجی ٹی وی کے سی ای او، اینکر پر فرد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر نجی ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف پروگرام کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل عرفان قادر کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ انکے موکلین عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، پروگرام میں کوئی توہین نہیں کی گئی ہے ۔عدالت عظمی کا کہنا تھاکہ پروگرام کے ٹرانسکرپٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ توہین عدالت کی گئی ہے ۔سماعت کے بعد عدالت عظمی نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر کو نجی ٹی وی چینل کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشرلقمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :