سکھر سمیت اندرون سندھ کی چو ہان برادری کا پیپلز پا رٹی کی جانب سے اٹھا رہ اکتو بر کو کراچی میں ہو نے والے جلسے میں بھر پور شر کت کا اعلان

پیر 13 اکتوبر 2014 17:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) سکھر سمیت اندرون سندھ کی چو ہان برادری نے پیپلز پا رٹی کی جانب سے اٹھا رہ اکتو بر کو کراچی میں ہو نے والے جلسے میں بھر پور شر کت کا اعلان کر دیا ہے جلسے کی حما یت میں سکھر میں چوہان برادری کی جانب سے پیپلز پا رٹی سندھ کو نسل کے رکن عبد الحق چو ہان ، سردار سکندر چو ہان اور طارق چو ہان کی قیا دت میں با ئی پاس سے ایک ریلی نکا لی گئی جس میں مو ٹر سائیکلوں اور گا ڑیوں پر لو گ سوار تھے اور انہوں نے اپنے ہا تھوں میں پیپلز پا رٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ بلا ول بھٹو اور پا رٹی کی قیا دت میں نعرے با زی کر رہے تھے ریلی سکھر پریس کلب پہنچ کر ایک جلسے کی صورت میں تبدیل ہو گئی جہاں ریلی کے شر کاء سے عبدالحق چو ہان ، طا رق چو ہان اور سکندر چو ہان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اٹھا رہ اکتو بر کے جلسے میں سکھر سمیت اندرون سندھ کی چو ہان برادری بھر پور شر کت کر یگی اور یہ جلسہ ثا بت کر دے گا کہ پیپلز پا رٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جما عت ہے اور تا نگہ پا رٹیاں پہلے بھی اس کے سامنے کچھ نہیں تھیں اور اب بھی کچھ نہیں ہیں پیپلز پا رٹی آج بھی لا کھوں دلوں پر راج کر تی ہے سندھ کی چوہان برادری کو پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی چوہان برادری کے دلوں میں کل بھی بھٹو خاندان موجود تھا اور اب بھی بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :