حج کے موقع پر مسجد حرام میں 316مقامات پر زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2014 17:40

حج کے موقع پر مسجد حرام میں 316مقامات پر زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) حج کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جہاں حجاج کرام کے لیے ہمہ نوع سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے وہیں آب زم زم کی وافر فراہمی کے لیے بھی خصوصی انتظامات موجود ہیں۔ حج کے موقع پر مسجد حرام میں 316 مقامات پر زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کے زیر انتظام ما زم زم کی اصل سوتے سے اخراج سے بوتلوں میں پیکنگ تک کے مراحل نہایت شفاف طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں۔

کنوئیں سے پانی نکالے جانے کے بعد جدید سائنسی سہولیات سے آراستہ لیبارٹریوں میں پانی کا تجزیہ کیا جاتا ہے جہاں سے یہ تبرک خودکار مشینوں کے ذریعے بوتلوں میں پیک کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حرم شریف اور اس کے ارد گرد پیک حالت میں آب زم زم کے فراہمی کے 300 اسٹور بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :