حلقہ این اے 149، انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

پیر 13 اکتوبر 2014 19:46

حلقہ این اے 149، انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ایک سو انچاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سولہ اکتوبر کو ہی ہونگے تاہم الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو انچاس میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 149میں حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی۔

انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 149ملتان میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے تاہم الیکشن کمیشن نےاین اے 149میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن سے امن و امان کی مخدوش حالت کے پیش نظر انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے پہلے ہی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیاریاں چونکہ مکمل ہو چکی ہیں لہذا ضمنی انتخاب ملتوی نہیں کیے جا سکتے تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔