Live Updates

تحریک انصاف کا حکومت کو چیلنج، بجلی کے بلوں میں اضافی وصولیوں کا حساب دے: کور کمیٹی

پیر 13 اکتوبر 2014 19:58

تحریک انصاف کا حکومت کو چیلنج، بجلی کے بلوں میں اضافی وصولیوں کا حساب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کے مسئلے پر حکومت کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی وصولیوں کا حساب دیا جائے اور بتایا جائے کہ یہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی آڑ میں گردشی قرضہ جمع کرایا لیکن قرضے کی ادائیگی کے بعد لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 70 ارب روپے کی اضافی بلنگ کیوں کی گئی حکومت جواب دے، بلوں میں 80 فیصد اضافے کے باوجود یومیہ خسارہ ایک ارب روپے تک ہے، حکومت بتائے کہ اضافی وصولیوں کا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوئی لیکن بجلی کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب روپے کے اضافی بل وصول کئے جا رہے ہیں ، حکومت بجلی کے بلوں کی آڑ میں وصول کی گئی رقم کا حساب دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات