ملکی معیشت کو ترقی دی تو ہمارے خلاف سازش شروع کر دی گئی: سعد رفیق

پیر 13 اکتوبر 2014 20:11

ملکی معیشت کو ترقی دی تو ہمارے خلاف سازش شروع کر دی گئی: سعد رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ترقی دی تو ہمارے خلاف سازش شروع کر دی گئی، صبر نام کی چیز عمران خان میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو گرا بھی دیا جاتا تو نواز شریف سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا، حکومت کو گرایا گیا تو بعد میں آنے والی حکومت مدت کیسے پوری کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جلسہ کرنے کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں 3 ماہ لگتے ہیں، دھرنے والوں کو جلسے کیلئے پیسہ وہ لوگ تو نہیں دیتے جو چین سے تعلقات نہیں چاہتے؟ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملتان کے جلسے میں لوگ دم گھٹنے سے مرے، وہاں پانی کی ایک بوتل نہیں تھی، کہتے ہیں ملتان جلسے میں بجلی بند تھی، یہ بات ثابت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری دھرنے کے بجائے جلسے کریں، طاہر القادری نے خون ریزی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کو کہا۔