ٹنڈولکر، ڈراوڈ نمائشی میچ کھیلنے پاکستان آئیں گے

پیر 13 اکتوبر 2014 20:42

ٹنڈولکر، ڈراوڈ نمائشی میچ کھیلنے پاکستان آئیں گے

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ چھوٹی اور دوسرے درجے کی ٹیموں کے پاکستان کے دوروں کی مدد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے ہونے والے حملے کے بعد سے کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

2012 میں بنگلہ دیشی ٹیم نے دو مرتبہ دورہ پاکستان کی حامی بھر کر بعد میں انکار کردیا جبکہ رواں سال آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان آمد کی حامی بھری تاہم کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد انہوں نے بھی دورہ منسوخ کردیا۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے انہوں نے سری لنکا، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے دورے کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سری لنکا، انڈیا اور بنگلہ دیش کے دورے جہاں سے مثبت جواب جواب ملا۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ان دوروں کا مقصد ایشیائی جذبے کو بیدار کرنا ہے اور بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اپنی انڈر 19، ویمن اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔شہریار نے کہا کہ اصل مقصد آہستہ آہستہ غیر ملکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دروازے کھولنا ہے، اس سلسلے میں متعدد ایسوسی ایٹ ملکوں نے بھی دوروں کی حامی بھری ہے۔غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیے پرامید چیئرمین نے کہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں اور جب ٹیمیں پاکستان آنے کا فیصلہ کریں گی تو میں خود اس بات کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ آٹھ سال میں انڈیا نے چھ مکمل سیریز کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا آغاز 2015 سے ہو گا۔شہریار خان نے کہا کہ میری ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن سے اتوار کو دبئی میں ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے کہا کہ چاہے جو بھی ہو، میں چھ سیریز کا وعدہ پورا کروں گا اور اس سلسلے میں میرے پاس حکومتی منظووی بھی موجود ہے۔

رواں سال اپریل میں پاکستابن اور ہندوستان نے 2015 سے 2023 تک چھ کھیلنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، ان میں سے چار سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا۔شہریار نے بتایا کہ انہوں نے سابق ہندوستانی اسپنر بشن سنگھ بیدی سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک نمائشی میچ کھیلنے کے لیے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو پاکستان لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ مری بیدی سے ملاقات کی اور انہوں نے بتایا کہ وہ سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراوڈ جیسے ریٹائرڈ کھلاڑیوں پر مشتمل انڈین الیون لے کر پاکستان آئیں گے اور اس سے بھی کافی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :