حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباوٴ ڈالا جائے گا، طاہر القادری ،مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑیں گے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اکتوبر 2014 21:03

حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباوٴ ڈالا جائے گا، طاہر القادری ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہاہے کہ حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباوٴ ڈالا جائے گا ،مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑیں گے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کا ایجنڈا پہلے کی طرح جاری رہے گا الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر سطح کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباوٴ قائم رہے گا میکنزم تبدیل کیا ہے ،عوامی تحریک چاہتی ہے قومی حکومت بنے اس میں پہلے احتساب ہو پھر انتخابی اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ کامیابی کی کنجی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کہاکہ ہماری منزل جدوجہد، جینا اور مرنا انقلاب ہے، آج بھی کہتا ہوں سیاست نہیں ریاست بچاؤ، ہمارا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ انقلاب اور تبدیلی والے ملکر ایک ساتھ چلیں۔

فیصل آباد میں کامیاب جلسے کر کے مخالفین کو پیغام دے دیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پہلی بار کرکٹ میچ ہارنے پر گو مصباح گو اور گو آفریدی گو کے نعرے لگے،یہ شعور ہم نے عوام کو دیا ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ انیس اکتوبر کو مینارپاکستان،ت23 کو ایبٹ آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :