انتخابات 5کے بجائے 3سال بعد ہونے چاہئیں:چوہدری شجاعت حسین

پیر 13 اکتوبر 2014 21:51

انتخابات 5کے بجائے 3سال بعد ہونے چاہئیں:چوہدری شجاعت حسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ باریوں کاسلسلہ اب ختم ہونا چاہیے اور انتخابات پانچ کے بجائے تین سال کے بعد ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

چوہدر ی شجاعت حسین نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ دو بار سے زیادہ وزیراعظم بننے پر پابندی عائدہونی چاہیے،انتخابات سے قبل انتخابی عمل میں اصلاحات ہونی چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ انتخابی اصلاحات کرے کو ن؟انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلااس بلایا جانا چاہیے تھا جو کہ نہیں بلایا گیا لیکن اب ہم سینٹ میں مشترکہ اجلاس بلوانے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :