نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی و فلاحی پاکستان بنائیں گے آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی،سراج الحق
پیر 13 اکتوبر 2014 22:38
سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ا میرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ نیاپاکستان نہیں بلکہ اسلامی و فلاحی پاکستان بنائینگے، آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی ۔قرطبہ ٹاؤن سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈٹرم اانتخابات کاامکان کم لیکن اس کااانحصارحکومتی رویہ پرہے اگرحکومت نے اپنے منشورپرعمل کرتے ہوئے عوامی مسائل پرتوجہ دی تواسے میں عوام میں پذیرائی ورنہ عوامی غیظ وغضب کاسامناکرناپڑیگا۔
ڈاکٹرعافیہ ایک شہرسے تعلق رکھنے والی بیٹی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی بیٹی ہے۔21نومبرکودنیادیکھے گی کہ پاکستانی نوجوان بہت باشعورہے۔بھارتی افواج کی مسلسل بمباری حکومتی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔بارڈرپرمسلسل مسئلہ ہے حکومتی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔(جاری ہے)
بھارت جان لے کہ موجودہ پاکستان 1971والہ پاکستان نہیں ہے بلکہ ایٹمی قوت سے مالامال ہے ہم بھارت کومنہ توڑجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کاشکارہے ۔تمام فریق اپنی اناکے خول میں بندہیں۔الیکشن میں کئے گئے وعدے صرف وعدے ہی رہے۔ پاکستان چوروں،ڈاکوؤں، اشرافیہ ، جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کیلئے نہیں بنا تھا۔بھارت ہماری شرافت کوہماری کمزوری نہ سمجھے پوری قوم بھارتی بنیے کے خلاف متحدہے ۔بھارت کوعلاقے کاتھانیدارنہیں بننے دینگے۔ ورکرزکنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب نذیراحمدجنجوعہ، ضلعی امیرزبیراحمدگوندل، ڈاکٹرمبشراحمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرنائب امیرجماعت اسلامی پنجاب مولاناعبدالجلیل نقشبندی، پروفیسرعرفان احمد، ڈاکٹرمحمدارشدشاہد ودیگربھی موجودتھی،ورکرزکنونشن میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.