پاکستان کی بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیدا شدہ صورتحال کی آزادانہ جانچ کی پیشکش

منگل 14 اکتوبر 2014 14:12

پاکستان کی بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیدا شدہ صورتحال کی آزادانہ جانچ ..

واشنگٹن ، نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان نے بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیدا شدہ صورتحال کی آزادانہ جانچ کی پیشکش کی ہے جبکہ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پر حملہ پاکستان کو مہنگا پڑیگا ۔ واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اپنی تشویش اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کیلئے پاکستان نہیں بلکہ بھارت ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جانب سے موصول ہونیوالے خط کا جواب آئندہ چند دنوں میں دینے کا یقین دلایا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اب پاکستان کی طرف سے ہر گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور پاکستان کو خود یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بھارت پر چڑھائی کی کوشش تو اس کے لیے مہنگی پڑے گی کیونکہ اس کی قیمت چکانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان برابر بھارت مخالف کارروائیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور اسے اب اپنا وطیرہ بدلنا ہوگی جیٹلی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اب معمول بن چکی ہیں جہاں پہلے صرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہورہی تھی لیکن اب انٹرنیشنل بارڈر پر بھی بندوقوں کے دہانے کھول دیئے گئے ہیں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سے بھارت بہتر تعلقات چاہتا ہے تاہم اس کے برعکس پاکستان دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے