مودی کا پاکستان کیخلاف وحشیانہ پلان ،برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کردیا

منگل 14 اکتوبر 2014 14:22

مودی کا پاکستان کیخلاف وحشیانہ پلان ،برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کردیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی ذمہ دار اس بار بھی بھارتی حکومت ہی ہے، برطانوی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی ذمہ دار انتہا پسند مودی سرکار ہے، اس بات کا انکشاف برطانوی خبررساں ادارے نے کرکے سب کو بتا دیا۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی حکام اور دہلی میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سرحد پار جارحیت کی ذمہ دار ہندو توا کی پیروکار نریندرمودی کی سرکار ہے۔ مودی کی صاف اور واضح ہدایات ہیں کہ پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ بی بی سی کے مطابق مئی میں حکومت سنبھالنے والے نریندرا مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے، جس کا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے، جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اور سابق انٹلی جنس افسر اجیت دؤل کی ذہنی اختراع ہے، تاہم نریندرا مودی کو اندازہ نہیں کہ یہ پالیسی خود ان کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)


غیر ملکی ہی نہیں پراپیگینڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی رویے پر حیران و پریشان ہے، بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے سرکار کو خبردار کیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے۔ اخبار کے مطابق مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی

متعلقہ عنوان :