قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بینک اکاؤنٹس منجمد

منگل 14 اکتوبر 2014 15:13

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ کسی نے خوب کہا کہ مشکلات جب آتی ہیں، اکیلے نہیں آتی، ٹیم کی بری کارکردگی، پھر اس کے بعد کپتانی متعلق اٹھنے والے سوالوں کا طوفان، صرف اسی پر بس نہیں، بیچارے کپتان کو بینک والوں کے ہاتھوں بھی پریشانی اٹھانی پڑ گئی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، ترجمان کے مطابق مصباح الحق نے2011 میں 39لاکھ کاانکم ٹیکس جمع نہيں کرایا، جب کہ کرکٹر اظہر علی نے11-2010میں 15لاکھ روپے کا ٹیکس جمع نہ کرایا۔

متعلقہ عنوان :