سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ‘ خورشید شاہ کاحکومت سے مطالبہ

منگل 14 اکتوبر 2014 16:37

سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ‘ خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت سے سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملتان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے ذمہ داروں کا تعین کا جانا چاہیے اور یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ آیا جلسے کی انتظامیہ اس واقعہ کی ذمہ دار ہے یا پھر ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔

قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف دوہرے معیار کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے دوسری طرف خرگوش کے نشان کو بلے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کیساتھ کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر پیش آنے والے واقعات پر انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کی صورتحال کے جائزے کے لیے بین الاقوامی مبصرین آنے چاہئیں۔

ایک سوا ل کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور بھارت وزیراعظم کو موقع ملا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنائے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں نیا چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات کے بعد آئے۔

متعلقہ عنوان :