سجاول پریس کلب پر حملے کیخلاف صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 14 اکتوبر 2014 16:49

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سجاول پریس کلب پر حملے کیخلاف صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین آف جرنلسٹ ضلع ٹنڈومحمد خان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان کی جانب سے یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظفر رند ، جنرل سیکریٹری اعظم بھٹی ، پریس کلب کے صدر شہزاد صبحپوٹو ، جنرل سیکریٹری عبدالکریم شیخ ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو ، جنرل سیکریٹری مرسل رضوی ، سینئر صحافیوں وصی قریشی ، عامر جعفری ، صدیق چھیپہ ، راؤ غلام حسین ، انصار خان ، رانا اکبر ، جبار بلوچ ، انور شیخ ودیگر کی قیادت میں سجاول پریس کلب پر حملے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سجاول پریس کلب پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ، موجودہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہ چکی ہے ، مظاہرین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سجاول پریس کلب پر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔