پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کواستعفوں کی تصدیق کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائیگی

منگل 14 اکتوبر 2014 16:49

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کواستعفوں کی تصدیق کیلئے دی گئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو ان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکرکی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کل بدھ کو ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت ابھی تک کوئی رکن بھی سپیکرکے سامنے استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوا۔ بدھ کو عائشہ گلالئی ، ساجدہ بیگم، نفیسہ عنایت اللہ خٹک اور لال چندملی کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ بدھ 15 اکتوبرکو سپیکرکی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوجائے گی۔