برطانوی شہزادی کا شاہی خاندان کو انکار

منگل 14 اکتوبر 2014 17:24

برطانوی شہزادی کا شاہی خاندان کو انکار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) ڈھیر سارے بچوں کی خواہشمند برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن دوسری بار حاملہ ہونے کے بعد سخت گھبرا گئی ہے اور اب اس نے شہزادے ولیم کو صاف صاف بتادیا ہے کہ یہ ان کا آخری بچہ ہے اور وہ دوبارہ یہ کام نہیں کرسکتی۔ شہزادی کا بیٹا جارج تقریباً سوا سال کا ہے اور اسی دوران معلوم ہوا کہ وہ پھر ماں بننے والی ہے۔

(جاری ہے)

وہ کئی دن سے طبیعت کی شدید خرابی کا شکار ہے اور کئی اہم سرکاری اور شاہی تقریبات میں شرکت نہیں کرپائی ہے۔ حمل کے شدید اثرات سے خائف ہوکر شہزادی نے شاہی خاندان کو اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ مزید بچے پیدا نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شزادی نے ڈھیر سارے بچوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ماں بننے کے عمل میں حائل مشکلات نے شہزادی کی سوچ کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہزادے ولیم نے فی الحال شہزادی کی خواہش کے احترام کا عندیہ دیا ہے۔