وفاقی وزیر داخلہ کا شاہراہ دستور کے علاوہ تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم

منگل 14 اکتوبر 2014 20:58

وفاقی وزیر داخلہ کا شاہراہ دستور کے علاوہ تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہراہ دستور کے علاوہ تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کنٹینرز ہٹا کر شہریوں کے معمولات زندگی میں مزید آسانی پیدا کی جائے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اسلام آباد شہر کے خراب ٹریفک سگنلز کی مرمت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔