اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان

منگل 14 اکتوبر 2014 21:17

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) ثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر پرویز خٹک کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک سمیت اب تک 168 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق 903 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں جن میں سینیٹ کے 100 اور قومی اسمبلی کے 278 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 134، پنجاب کے 249، خیبرپختونخوا کے 87 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر پرویز خٹک نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی تو ان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :