وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے ملازمت میں توسیع کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنے کی پالیسی جاری کر دی‘ذرائع

منگل 14 اکتوبر 2014 22:13

وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے ملازمت میں توسیع کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنے کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے ملازمت میں توسیع کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنے کی پالیسی جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی طور پر مختلف محکموں اور سرکاری پراجیکٹس پر تعینات ملازمین کی ملازمت کے دورانیہ میں توسیع کے کیسز ایوان وزیر اعظم نہ بھجوائیں اور اپنے طور پر ہی ایسے معاملات کو نہ صرف ڈیل کیا جائے بلکہ ان کی حوصلہ شکنی بھی کی جائے تاکہ ان کے پیچھے موجود باصلاحیت افراد کو آگے بڑھنے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں حکومت کو نہ صرف آسانی رہے بلکہ میرٹ پالیسی پر عمل درآمد بھی یقینی بنائی جا سکے۔