Live Updates

سرگودھا ،تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے میں اسٹیڈیم کے چاروں اطراف بڑی بڑی سکیرینز نصب کی جائینگی،

انتظامیہ کا اسٹیج اور عوام میں فاصلہ 18 فٹ رکھنے کا حکم

منگل 14 اکتوبر 2014 23:09

سرگودھا ،تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے میں اسٹیڈیم کے چاروں اطراف بڑی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے میں اسٹیڈیم کے چاروں اطراف بڑی بڑی سکیرینز نصب کی جائینگی ضلعی انتظامیہ نے اسٹیج اور عوام میں فاصلہ 18 فٹ رکھنے کا حکم دیا ہے 500 رضا کار پنڈال میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے حکومت کا 17 اکتوبر کے ہونیوالے جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 17 اکتوبر کو ہونیوالے جلسے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے 15 سو سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے علاوہ ڈی ایچ کیو انتظامیہ کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم ڈاکٹروں کو ڈیوٹیوں پر رہنے کیلئے پابند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی کوریج کیلئے اہم روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ ‘ اسٹیج پر براجماں ہونیوالے تمام افراد کی فہرست ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائیگی جبکہ پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد بڑی بڑی سکرینیں لگا کر جلسہ میں آنیوالے شرکاء کو جلسہ کی صورتحال سے دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :