سعودی عرب‘ امریکی شہری کے قاتل کی شناخت ہو گئی

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:16

سعودی عرب‘ امریکی شہری کے قاتل کی شناخت ہو گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ریاض میں گذشتہ روز ایک امریکی شہری کو قتل کرنے والے سعودی شہری کی شناخت بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کا نام عبدالعزیز بن فھد الرشید ہے اور وہ امریکہ میں پیدا ہواعرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ عبدالعزیز نیشل گارڈز وزارت کے ساتھ بزنس کرنے والے کنٹریکٹر فرم ' وینیل عربیہ' میں ملازم تھا اور اس کے حملے کا شکار بننے والے دونوں افراد بھی اسی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

حملہ آور کے خلاف انصباطی کارروائی کرتے ہوئے اسے حال ہی میں ملازمت سے نکالا گیا تھا۔ادھر واشنگٹن میں امریکی سفارتخانے کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرشید کو منشیات استعمال کرنے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اکتوبر میں امریکا سے فرار ہو کر بحرین آیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ مشتبہ قاتل کا کسی انتہا پسند سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے، تاہم حکام اس کی ذہنی حالت کا جائزہ لینے کے لیے بیانات قلم بند کر رہے ہیں تاکہ فائرنگ کے اسباب کا جائزہ لیا جا سکے۔ٹی وی کے مطابق سعودی حملہ آور نے امریکیوں کو نشانہ بنانے کے لئے اس وقت پستول استعمال کیا جب وہ دارلحکومت ریاض کی الجنادریہ کالونی کے پیٹرول ہمب سے تیل بھروانے کے لئے رکے تھے۔