ملتان میں ضمنی انتخابات، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:53

ملتان میں ضمنی انتخابات، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں ضمنی انتخابات کے موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کاکہناتھاکہ معاوضہ کے بغیراُنہیں ڈیوٹی دینے پر مجبورکیاجارہاہے لیکن وہ بغیرمعاوضہ کے کام نہیں کرناچاہتیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈیوٹی کے لیے دباﺅ کی بجائے معاوضہ دیاجائے اور ڈیوٹی پولنگ سٹیشن کے اندر لگانے پر وہ ڈیوٹی دینے کو تیار ہیں ۔ یادرہے کہ 16اکتوبر کو ملتان میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں جس دوران آزادامیدوار عامر ڈوگر اور تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :