جاپان‘ فیشن شو میں ماڈلز کے دیدہ زیب ملبوسات نے رنگ بکھیر دیے

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:02

جاپان‘ فیشن شو میں ماڈلز کے دیدہ زیب ملبوسات نے رنگ بکھیر دیے

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)جاپان میں رنگا رنگ فیشن شو میں خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے سماں باندھ دیا۔ جاپان کے مشہور ڈیزائنر کے ملبوسات کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ فیشن شو میں جاپان کے مشہور ڈیزائنر رٹسکو کے تیار کردہ موسم گرما کے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ ماڈلز نے دیدہ زیب ڈیزائن اور مختلف رنگوں والے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور خوب داد وصول کی۔ رٹسکو گذشتہ 38 برسوں سے جاپان کی فیشن انڈسٹری میں اپنے انوکھے ملبوسات سے نام کما رہے ہیں۔ ان کے ملبوسات دنیا کے کئی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کئے جاتے ہیں۔ فیشن شو انیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔