”وائلڈ“ کریئر کی مشکل ترین فلم تھی‘ اداکارہ ریز ودرسپون

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:08

”وائلڈ“ کریئر کی مشکل ترین فلم تھی‘ اداکارہ ریز ودرسپون

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’وائلڈ‘ اداکاری کے حوالے سے ان کی کریئر کی مشکل ترین فلم تھی۔اس فلم میں ودرسپون ایک جوان خاتون کا کردار ادا کر ہی ہیں جو اپنی شادی کی ناکامی کے بعد پیسیفک کریسٹ ٹریل پر 11000 میل کی ہائکنگ پر چلی جاتی ہیں۔یہ فلم شیرل سٹریڈ کی یاداشتوں پر مبنی ہے اور اس میں نشہ آور ادویات کے استعمال اور جنسی مناظر ہیں۔

ودرسپون نے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ بہت مشکل کام تھا جو میں نے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر کبھی نہیں کیا۔یورپ میں فلم کی پریمیئر سے پہلے انھوں نے کہا کہ ’جسمانی طور پر یہ سب کچھ کرنا بہت مشکل تھا لیکن یہ فلم کے جذباتی مناظر تھے۔

(جاری ہے)

ودرسپون نے مزید کہا کہ میرے لیے جنسی مناظر فلمانا انتہائی مشکل تھا۔ اپنی پوری زندگی میں مجھے پہلے کبھی اس قسم کا کام نہیں کرنا پڑا تھا۔

واک دی لائن‘ میں اداکاری پر آسکر انعام جیتنے والی اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے فلم کے تمام سب مناظر کے لیے اداکاری کرنی پڑی تھی یہاں تک کہ وہ منظر بھی جسے کرنے میں مجھے دقت ہو رہی تھی کیونکہ یہ ایمانداری سے جذبات کا اظہار تھا۔وِدر سپون اس فلم کی شریک پروڈیوسر بھی ہیں اور انھیں بہترین اداکاری کے لیے آئندہ سال کا آسکر جیتنے کے لیے اداکاراوٴں کی دوڑ میں شامل ہونے کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔

وِدر سپون نے بتایا کہ فلم شوٹنگ کے دوران شیرل سٹریڈ کا سیٹ پر ہونا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔’میں اس سے کچھ خوفزدہ بھی تھی کہ وہ مجھے دیکھ رہی ہونگی اور اپنی رائے قائم کرتی ہونگی لیکن در حقیقت ان سے مجھے مناظر فلمانے میں مدد ملی۔شیرل سٹریڈ نے پیر کو کہا کہ ہماری وِدرسپون کے ساتھ زیادہ تر بات چیت فلم کے بارے میں نہیں بلکہ ہماری زندگیوں کے بارے میں تھی۔

متعلقہ عنوان :