کترینہ کیف بھی مادام تساوٴ فیملی کا حصہ بنیں گی

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:46

کترینہ کیف بھی مادام تساوٴ فیملی کا حصہ بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)بالی ووڈ سٹار اعزاز ملنے پر انتہائی خوش ہیں ، شاہ رخ ، سلمان ، امیتابھ اور ایشوریا کے مجسمے بھی یہاں نصب ہوچکے ہیں- بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی مادام تساوٴ فیملی کا حصہ بنیں گی ۔ اداکارہ کے مومی مجسمہ کی تیاری شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بینگ بینگ کی بلاک بسٹر ہیروئن مادام تساوٴ میوزیم کا حصہ بننے پر خوشی سے پھولی نہیں سمارہی ۔ اداکارہ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاریاں بھی زوروں سے جاری ہے ۔ کترینہ مادام تساوٴ میوزیم میں ”راج نیتی“ کے لْک میں نظر آئیں گی ۔ اس سے پہلے شاہ رخ ، سلمان ، امیتابھ ، ایشوریا سمیت متعدد بالی ووڈ ستارے لندن مادام تساوٴ کی زینت ہیں ۔