سانگھڑ کے رہا ئشی کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے یو بی ایل اومنی حیدرآباد ریجن اور اومنی ہیلپ لائن انتظامیہ کے خلاف احتجاج
بدھ 15 اکتوبر 2014 14:03
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) اومنی سے فراڈ کی رقم واپس نہ ہوسکی‘ انتظامیہ تعاون نہیں کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عیدو خان ساجد نے اپنے پوتوں کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے یو بی ایل اومنی حیدرآباد ریجن اور اومنی ہیلپ لائن انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون 2014ء کو میرے انتقال کئے ہوئے بیٹے اعظم خان نے اومنی اکاؤنٹ سے انتظامیہ نے بیٹے کے انتقال کے ڈھائی ماہ بعد فراڈ کے ذریعے 21166 روپے کی ٹرانزیکشن کرکے رقم ہڑپ کی ہے جبکہ اومنی ہیلپ لائن سمیت ایریا منیجر محمد اعظم حیات مغل اور زونل منیجر طارق خان کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا ہے۔
درخواستوں کے باوجود مجھے اپنے بیٹے کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی جارہی ہے بلکہ میرے بیٹے کا اومنی اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے ہمارا کاروبار ختم ہوگیا ہے‘ گھر میں فاقہ کشی اور یتیم پوتے اور بہو بیمار پڑے ہیں‘ یو بی ایل اومنی انتظامیہ اپنے ادارے کے فرد کو بچانا چاہتی ہے جس نے فراڈ کے ذریعے رقم نکالی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ یوبی ایل اومنی فراڈ پر مبنی ادارہ ہے جو اپنے کسٹمر کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے گورنر اور محتسب بینکنگ سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
-
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
-
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، ایک صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے
-
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
-
سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں
-
نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی
-
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کے سپورٹس گالا میں سائیکلنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کر رہی ہے
-
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.